اوکاڑہ،28 دسمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے خیر الفضل ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات او رہسپتال میں قائم میڈیسن ڈسپنسری، وارڈز،لیبارٹری،آپریشن تھیٹر اور دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں خیر الفضل ویلفیئر ٹرسٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے زیر تعمیر زچہ و بچہ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کار کردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ہسپتال انتظامیہ مستقبل میں بھی اس لگن اور محنت سے کام جاری رکھیں گے تاکہ غریب عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں ۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے فیس( Face)این جی او کابھی دورہ کیا ۔ این جی او کی ڈائریکٹر آصفہ خان ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کو ضلع اوکاڑہ میں این جی او کے کام کرنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ہماری فاونڈیشن کا بنیادی مقصد معاشرے کے اندر امن، صبرو تحمل اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے فاونڈیشن کی کارکردگی گو سراہا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز, پرائسز ویٹس اینڈ میئرز خالد جاوید بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔











