جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے؛ ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)بلال افتخار

42

چنیوٹ،28دسمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)بلال افتخارنے منگل کو   یہاں   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال عزت آبرو کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔تھانہ کلچر میں تبدیلی،کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ڈی پی او نے چنیوٹ پولیس کی سال 2021کی کارکردگی رپورٹ بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2021 میں چنیوٹ پولیس نے14سوسے زائد مجرمان اشتہاریوں،سنگین جرائم میں مطلوب22 گینگزسمیت9ہزار سے زائدملزمان کو گرفتار کیااور بھاری مقدار میں مسروقہ رقم،طلائی زیورات،ناجائز اسلحہ،بھینسیں،گائے،موٹرسائیکلیں وغیرہ برآمدکرلیں۔

کارکردگی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ پولیس نے سال 2021میں 6ہزار سے زائدمقدمات درج کیے۔ضلع چنیوٹ میں سال 2021میں کل 47افراد قتل ہوئے۔چنیوٹ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کل14سوسے زائدمجرمان اشتہاریوں و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔621مجرمان اشتہاریوں کے نادرا کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کروائے گئے۔شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے 305مجرمان اشتہاری گرفتارہوئے اور1ہزار سے زائد عادی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔سال 2021میں مختلف جرائم میں ملوث 9 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔ڈکیتی۔راہزنی،چوری کی سنگین وارداتون میں مطلوب 22ڈکیت گینگز کے 85ملزمان سمیت جرائم پیشہ عناصر کے قبضہ سے 7کروڑ سے زائدمالیت کا مال مسروقہ،نقدی،طلائی زیورات،مال مویشی،گاڑیاں،موٹرسائیکلیں،موبائل فونز،گھریلو سامان برآمد کیے گئے۔منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 162کلو گرام سے زائد چرس،26کلوگرام سے زائد ہیروئن،16کلوگرام سے زائد افیون،10ہزار لیٹرسے زائد شراب،21سولیٹرسے زائد لہن،35چالو بھٹیاں معہ سامان برآمد کرکے6سوسے زائد ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 5سوسے زائدملزمان کو گرفتارکیاگیا۔ملزمان کے قبضہ سے 320پسٹل ،104بندوقیں،49رائفلیں، 25 رپیٹر،9 کلاشنکوفیں،4ریوالو،ر 2ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔نیشنل ایکشن پلان کے قوانین حساس تنصیبات کی ناقص سیکیورٹی،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی،کرایہ داری ایکٹ وغیرہ کی خلاف ورزی پر3سوسے زائدملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گیس ریفلنگ،آتش بازی،تیزرفتاری،اشتہاریوں کو پناہ دینے،ون ویلنگ،بجلی چوری،پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی،جعلی نمبرپلیٹس لگانے،دفعہ 144کی خلاف ورزی،پتنگ بازی،قماربازی،پانی چوری،کارسرکار میں مداخلت وغیرہ پر25سوسے زائدملزمان کو گرفتار کیا گیا۔