اوکاڑہ،25دسمبر(اے پی پی): ریسکیو 1122اوکاڑہ، کرسمس کے سلسلےمیں ضلع بھر میں ہونےوالےاجتماعات اور بازاروں میں احسن طریقے سے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج فراہم کر رہی ہے،ضلع بھر میں کرسمس کے تہوار کے موقع پر گرجا گھروں کو ایمبولینسز اور فائر وہیکلز کی مدد سے ایمرجنسی کوریج فراہم کر رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر ظفر اقبال کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں ایمرجنسی کوریج فراہم کرنے میں ریسکیو کی 18 گاڑیوں اور 100 سے زائد ریسکیورز فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ریسکیو سیفٹی آفیسرز اپنی اپنی تحصیلوں میں ایمرجنسی کوریج کی یقینی بنا رہے ہیں۔
سورس: وی این ایس، اوکاڑہ











