ایبٹ آباد؛ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیموں  کی جانب سے  بڑے پیمانے پر ویکسینیشن جاری

44

 

ایبٹ آباد، یکم دسمبر (اے پی پی ): حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے کنٹرول کے لیے ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-3 ایبٹ آباد امین الحسن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحویلیاں عکاشہ کرن کی نگرانی میں تحصیل حویلیاں ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کورونا ویکسینیشن ڈیسکس کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں موقع پرطلباء و طالبات کی ویریفیکیشن کے بعد ڈاکٹر نوید اور انکی ٹیم نے بڑی تعداد میں سٹوڈنٹس کی ویکسینیشن یقینی بنائی۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود رہے اور ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنایا۔