ایبٹ آباد؛ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس

45

ایبٹ آباد،یکم دسمبر(اے پی پی ): انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد  ہوا۔  اجلاس  ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی زیر صدارت ہوا ۔ محکمہ صحت کے افسران نے آئندہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تیاری اور احداف کے حوالے سے بریف کیا۔

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر  نے محکمہ صحت اور دیگر تمام محکمہ جات بشمول ڈسٹرکٹ خطیب ایبٹ آباد کو شہریوں میں پولیو سے متعلق آگاہی کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ تمام والدین پولیو جیسی موزی مرض کے بارے میں واقفیت حاصل کریں اور اپنے 05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ کرنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

اجلاس  میں ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ایبٹ آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، ڈپٹی ڈی ایچ او، پولیو کوآرڈینیٹر، محکمہ صحت اور دیگر تمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔