ایبٹ آباد؛ضلع بھر میں 05 روزہ پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز ہو گیا

35

  ایبٹ آباد ،10دسمبر(اے پی پی): ضلع بھر میں 05 روزہ پولیو ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنرآفس ایبٹ آباد میں ہوا جہاں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر، ایم پی اے مومنہ باسط نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انسداد پولیو مہم کے لیے کل1272 ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو215000 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور ایم پی ایم مومنہ باسط نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تمام والدین سے گزارش کی کہ وہ اپنے 05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور محکمہ،ڈبیلو ایچ او نمائندہ، پولیو کوآرڈینیٹرز اور محکمہ صحت کے دیگر سٹاف بھی موجود تھے۔