اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو شہرت اور عزت دی ،  وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب  کا تقریب سے خطاب

5

اسلام آباد۔15دسمبر  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان ملک اور آنے والی نسلوں کا سوچتے اور ان کے لئے اقدامات اٹھاتے ہیں، عمران خان کی قیادت میں حکومت نے ملک بھر میں طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کر کے یکساں نظام تعلیم نافذ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  بدھ کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ  کپتان عمران خان کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے1992کاکرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کیا‘جو کہتے تھے کہ شوکت خانم ہسپتال نہیں بنے گاوہ دیکھ لیں کہ مزید دو کینسر ہسپتال بن چکے ہیں‘پاکستان کے غیور عوام سالانہ 10ارب روپے کے عطیات شوکت خانم ہسپتال کو دیتے ہیں جس کے ذریعے غریبوں کا مفت علاج ہورہا ہے‘عمران خان ہمیشہ چور راستے سے اقتدار کے خلاف تھے‘تبدیلی اور نئے پاکستان کی شمع لے کر عمران خان نے 22سال جدوجہد کی‘ انصاف‘ کا پیغام گلی گلی‘کوچے کوچے تک پہنچایا‘ میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے ساتھ ایک مکمل نالج سٹی بننے جارہا ہے۔