بہاولنگر؛ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کارروائی، دولہا سمیت 40 باراتیوں کی کورونا ویکسینشن کروائی گئی

38

بہاولنگر،12دسمبر(اے پی پی): تحصیل ہارون آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کارروائی، دولہا سمیت 40 باراتیوں کی کورونا ویکسینشن کروائی گئی۔

 ہارون آباد  کے نجی میرج ہال میں نکاح کے جاری پروگرام میں  کارروائی کرتے ہوئے دولہا سمیت باراتیوں کے کورونا ویکسینشن کارڈز کی چیکنگ   کی گئی تو کورونا ویکسینشن نہ کرانے والے دولہا سمیت 40 باراتیوں کی کورونا ویکسینشن کردی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون ویرینٹ کے خطرے کے پیش زیادہ سے زیادہ ویکسینشن انتہائی ضروری ہے، ضلعی انتظامیہ کی ویکسینشن مہم بھرپور انداز سے جاری ہے۔