پاک فضائیہ کا  1971 کی جنگ میں شہادت پانے والے ونگ کمانڈر مروین مڈلکوٹ شہید، ستارہ جرأت کو خراجِ عقیدت

38

اسلام آباد،12دسمبر  (اے پی پی):پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں شہادت پانے والے ونگ کمانڈر مروین مڈلکوٹ شہید ستارہ جرأت کے فضائی جنگی کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کر دی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  دستاویزی فلم  میں پاک فضائیہ کے پاک فضائیہ کے اس دلیر اور نڈر ہواباز کی وطن عزیز کی ناموس کی حفاظت کی خاطر انجام دی گئی بیش بہا خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کے بلند ترین رتبے پر فائز ہوئے ۔