بہاولنگر؛عالمی یوم انسداد رشوت ستانی کے موقع پر مونسپل کمیٹی  سے رفیق شاہ چوک تک ریلی نکالی گئی

23

بہاولنگر، 9 دسمبر ( اے پی پی ): عالمی یوم انسداد رشوت ستانی کے موقع پر مونسپل کمیٹی  سے رفیق شاہ چوک تک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت  اڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ج)عبدالجبار گجر  نے کی۔واک میں اسٹنٹ  کمشنر بہاولنگر، مختلف محکموں کے افسران و سٹاف، طلبہ اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

                شرکاء واک نے بینرز، کتبے اور پینا فلیکس اٹھائے ہوئے تھے جس میں کرپشن کے خلاف عبارات درج تھیں۔ اس موقع کرپشن کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ واک کے شرکاء نے بلدیہ سے رفیق شاہ چوک تک مارچ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی عبدالجبار گجر نے  کہا کہ      کرپشن کے ناسور کو ختم کیے بغیر ترقی ممکن نہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھائیں کیونکہ کرپشن ملک کو کھوکھلا کر دیتی ہے اورمعاشرے کے تمام افراد کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اورکرپشن میں ملوث ملزمان کو سزا دلوائی جا رہی ہے۔

سورس: وی این ایس، بہاولنگر