بہاولنگر؛ ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ صحت کے زیراہتمام سمینار واک کا اہتمام

110

بہاولنگر،02 دسمبر(اے  پی پی ): ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ صحت کے زیراہتمام سمینار واک کا اہتمام کیا گیا۔واک کی قیادت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک یاسین نے کی۔ شرکاء نے سی ای او ہیلتھ آفس سے منچن آباد چوک تک بینرز اٹھاکر مارچ کیا۔

  اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمد یسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واک کا مقصد ایڈز کے خطرناک مرض سے متعلق عوام الناس میں شعور بیدار کرنا ہے، غیر مناسب احتیاط اور لاپرواہی سے موذی مرض کا پھیلاؤ جاری ہے، ایڈز سے بچاو کےلئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد انتہائی ضروری ہے۔

واک  میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر یاسین  ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرحمن ، محکمہ صحت کے دیگر افسران عملہ اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔

سورس؛وی    این ایس،  بہاولنگر