بہاولنگر ، 12 دسمبر  ( اے پی پی ): ٹریفک کے 2 حادثات میں 2 افراد جاں بحق ،13 زخمی ہوگئے۔

74

پہلا حادثہ چک 7 فورڈواہ کے قریب پیش آیا، بارات کے ساتھ جارہی کار سوار فیملی حادثے کا شکار ہوگئی ۔گاڑی تیز رفتاری کے سبب  بے قابو ہوکر گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی جس کے نتیجےمیں گاڑی سوار فیملی کا سربراہ محمد مظفر اور کار ڈرائیور انتیاز موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مظفر کی اہلیہ 30 سالہ فاخرہ اور 6 سالہ بیٹا ابوبکر حادثے میں زخمی ہوگئے ۔زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گی۔

 دوسرے حادثہ میں دریائے ستلج بھکاں پتن پل پر مسافر بس پول سے ٹکرا گئی،حادثے میں 11 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جبکہ  ریسکیو آپریشن کرکے ابتدائی طبی امداد دیکر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں حادثہ بس کی  بریک فیل ہونےکے سبب پیش آیا۔