بہاولنگر میں رواں سال کی آخری پولیو مہم کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر محمد وسیم نے بچوں کو پولیو ویکسین ہلاکر آغاز کردیا

40

 بہاولنگر ،13 دسمبر (اے پی پی ): ضلع بھر میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر ) محمد وسیم نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک محمد یسین ، ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کاآغاز کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر محمد وسیم نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مہم کےدوران 5 لاکھ 16 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہےپولیو مہم 13 دسمبر سے 15 دسمبر تک جاری رہے گی 16 اور 17 دسمبر کو کیچ اپ ایکٹیویٹی کی جائے گی پولیو مہم میں 1828 موبائل، 126 فکسڈ اور  81 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں بچوں کو پولیو ویکسین پلاتے وقت پولیو ورکرز کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں گے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کےلئے انہی پولیو قطرے لازمی پلوائیں ۔