بہاولنگر ۔13دسمبر (اے پی پی):بہاولنگر میں آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام پنجاب ، یونیسیف پاکستان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے پری میچورٹی ڈے کے حوالہ سے آگہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی شراح اموات کو کم کرنے اور بچاؤ کے حوالے سے شرکاء کو آگہی دی گئی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد یاسین، ڈاکٹر خالد محمود ڈسٹرکٹ کوآرڈینئیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام ڈسٹرکٹ ہسپتال کے معروف پیڈیاٹریشن ڈاکٹر محمد اقبال، گا ئنا کالوجسٹ ڈاکڑ حمیرا جاوید ڈی ایچ کیو ہسپتال ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ سپروائیزرز ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینئیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاولنگر، ماہ امراضاطفال،گائناکالوجسٹ نے خصوصی خطاب کیا ۔ مقررین نے قبل ازوقت پیدا ہو نے والے بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے اور بچوں کی قبل از وقت پیدائش سے بچاؤ کے لئے حاملہ خواتین کی بہتر نگہداشت اور انکی غذا کے حوالے سے معلومات فراہم کی ۔ تقریب کے اختتام پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد یاسین ، ڈاکٹر خالد محمود ڈسٹرکٹ کوآرڈینئیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاولنگر، پیڈیاٹریشن ڈاکٹر محمد اقبال، گا ئنا کالوجسٹ ڈاکڑ حمیرا جاوید نے KMC سنٹر کا دورہ کیا اور تقریب کا کیک کاٹا بعد ازاں بچوں میں تحائف تقسیم کیئے گئے ۔











