تبلیغی جماعت کارکنان کو آن لائن ویزہ سہولت، آئندہ انتخابات ای۔ وی۔ ایم کے ذریعے ہوں گے،وزیر داخلہ شیخ رشید

45

اسلام آباد،01 دسمبر(اے پی پی): وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےا راولپنڈی میں کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت کارکنان کو آن لائن ویزہ سہولت دی جائے گی اور کہا کہ   وزیراعظم عمران خان کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوادیا ہے، اوورسیز پاکستانی وہاں دن رات محنت کر کے پاکستان میں اپنے بچوں اور رشتہ داروں کو پیسے بھیج رہے ہیں اس لیے ووٹ ان کا حق ہے۔ آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہوں گے۔