تیرہ پاکستانی بائیکرز” پر مشتمل پاک ایران دوستی” ریلی واپس بورے والا پہنچ گئی، انٹرنیشنل ریلی نے 8500 کلومیٹر کا سفر طے کیا

75

 بورےوالا، 31 دسمبر (اے پی پی ):13پاکستانی بائیکرز” پر مشتمل پاک ایران دوستی” ریلی واپس بورے والا پہنچ گئی۔  ریلی کی قیادت انٹرنیشنل بائیکر مکرم خان ترین کر رہے ہیں،  انٹرنیشنل ریلی 8500 کلومیٹر کا سفر طے کرکے ایران سے واپس پہنچی ہے،  ریلی میں  بورےوالا کےسپوت بابا مدثر شمسی بھی شامل تھے۔ ریلی کا بورے والا پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 ریلی کی قیادت کرنے والے مکرم خان ترین نے بتایا کہ ریلی کا مقصد پاک ایران دوستی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔انہوں نےوزیر اعظم عمران خان کونئے سال 2022 کو ٹورازم کا سال قرار دینے کا مشورہ بھی دے ڈالا تاکہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں مدد ملے۔انہوں نے کہا کہ  ریلی کے شرکاء نے دنیا بھر کو پاکستانی قوم کی طرف سے امن کا پیغام دیا ہے،ریلی ٹورازم کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔