جو کچھ سیالکوٹ میں ہوا اس کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں : وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی

46

لاہور 10 دسمبر ( اے پی پی ) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جو کچھ سیالکوٹ میں ہوا اس کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں  ۔پاکستان بہتری کی طرف جا رہا ہے اس سال میں  توہین رسالت کا کوئی ایک کیس بھی درج نہیں ہوا ۔متحدہ علماء بورڈ نے پچیس سے زائد شکایات کو ختم کیا اور ایک سو تیرہ کیسز میں ایک سو تین لوگوں کو ریلیف دیا  سانحہ سیالکوٹ پر تاریخ میں پہلی بار پوری قوم ایک صحفہ پر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ سیالکوٹ میں ہوا اس سے دین محمدی کا کوئی تعلق نہیں سانحہ سیالکوٹ کیس کا تیزی سے ٹرائل ہونا چاہیے چیف جسٹس سے اپیل ہے مجرموں کو جلد لٹکایا جائے۔