حکومت پنجاب کا  مسیحی برادری کیلئے کرسمس کے موقع پر مینارٹی پیکج

39

ملتان 24 دسمبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کئے گئے ہیں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عارف ضیاء نے 100 مسیحی افراد میں چیک تقسیم کئے اور ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے مسیحی برادری کے ہمراہ کیک بھی کاٹا عارف ضیاء نے کہا کہ حکومت پنجاب مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اے ڈی سی فنانس نے کہا کہ مسیحی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے ریاست اپنی ذمہ داری نبھارہی ہے۔