رینالہ خورد،24دسمبر(اےپی پی): نیشنل ہائی وے بیٹ نمبر 14 پر موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں موٹر وے پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی شریک تھے۔ واک کے دوران چنگچی رکشا،موٹرسائیکل اور گدھا گاڑی کے پیچھے ریفلیکٹر اور سٹیکر بھی لگائے گئے۔ریسکیو 1122کے اہلکاروں اور موٹروے پولیس نے روڈ یوزر کو حادثات سے بچاؤ کے لیے بریفنگ بھی دی۔
سورس: وی این ایس، رینالہ خورد











