حکومت کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے؛علی نواز اعوان

61

اسلام آباد،20دسمبر(اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کیجانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی گالا میں ایک فیشن نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات پہلی مرتبہ ریکارڈ حدود کو چھو رہی ہیں جبکہ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کو بھی فروغ مل رہا ہے۔

نمائش میں ہاتھ سے تیار کردہ کڑھائی کے اور دیگر جدید ملبوسات پیش کیے گئے تھے، جسے نمائش میں شریک افراد نے خوب سراہا۔

اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شکیل منیر، پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے تاجران کے کنوینئر چوہدری ندیم گجر ، کنوینئر تاجران این اے 53 طہماس بٹ اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔