حیدرآباد؛ کرسمس جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا،گرجا گھروں میں ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں

46

حیدرآباد 25 دسمبر (اے پی پی)  دنیا بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی مسیحی برادری نے مذہبی تہوار کرسمس بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا۔  اس موقع پر  مختلف تقریبات منعقد کی گئیں، گرجا گھروں میں ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

   ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی کی ہدایات پر   حیدرآباد پولیس میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کے درمیان مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے گئے۔  مختلف تھانہ جات اور آفس اسٹاف انچارجز نے مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو انکے مذہبی تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھائی چارگی کو اجاگر کیا۔

  اس موقع پر ڈی آئی جی حیدرآباد سید پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی کی جانب سے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام پولیس ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

کرسمس پر  ضلع انتظامیہ، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے موثر حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے مختلف مقامات پر  اہلکاروں کو مقرر کیا گیا تھا۔

سورس: وی این ایس،حیدر