سکھر،22دسمبر(اے پی پی):ایدھی ویلفیئر سینٹرسکھر زون نے اپنے ماتحت چلنے والے سینٹرز نواب شاہ، پنوعاقل، خیرپور، رانی پور، کنڈیارو، نوشہروفیروز، مورو، قاضی احمد اور سانگھڑکے سینٹرز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق سال بھر میں 4668 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں سے گھر اور گھر سے ہسپتال تک ایدھی ایمبولینس کی سروس کی گئی جبکہ 3452 میتوں کو مختلف ہسپتالوں سے گھر اور گھر سے قبرستان تک ایدھی ایمبولینس سروس فراہم کی۔
اس ہی طرح ایدھی ویلفیئر سینٹر سکھر زون نے سول آسیولیشن وارڈ میں کورونا وائرس میں مبتلہ فوت ہونے والے 52 افراد کو غسل و کفن دیکر انکےآبائی گاؤں پہنچایا جبکہ ایدھی سینٹر نواب شاہ نے کورونا وائرس سے فوت ہونے والے 9 افراد کو غسل و کفن دیکر انکے آبائی گاؤں پہنچایا۔











