خیرپور۔23دسمبر(اے پی پی ) ایس ایس پی کی آمد پہ عوام کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا ، ایس ایس پی کو سندھی ثقافت، پگڑی، ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے گئے،ایس ایس پی نے عوام کے مسائل سنے اور بروقت حل کرنے کے لیے احکامات جاری کئے۔
معززین اور عوام کی جانب سے ضلع خیرپور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئیں حالیہ کاروائیوں اور امن و امان کی فضا مستحکم رکھنے کےلئے اٹھائے گئے پولیس کے اقدامات کو سراہا اور بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا اور معززین شہر نے کہا کہ پولیس امن کے قیام کے لئے عملی اقدامات کے ساتھ بہتر انداز میں کام کر رہی ہے اورہمیں ایس ایس پی اور اس کی ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کنب آنے کا مقصد غریب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر سننا اور حل کرنا ہے،عوام کے ساتھ ملکر جرائم کا خاتمہ کرینگے، پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہروقت کوشان ہے،انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے فرائض نبھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔











