ملتان،20 دسمبر(اے پی پی):دودھ اور دالوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے سپلائی چین کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز،ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ٹیمیں تشکیل دے دیں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا سرکاری ریٹس کے مکمل نفاذ کا حکم دیا ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا حکومت پنجاب نے دودھ و دہی سمیت اجناس کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا ہےاور کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کیخلاف مقدمات کی شرح بڑھائیں اور انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت کے خاتمے کیلئے منڈیوں سے رسد کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا سپلائی چین میکنزم کی جانچ کے بعد ریٹ لسٹ فائنل کی جائے گی۔











