رواں مالی سال میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی کابینہ اجلاس پر بریفنگ

22

اسلام آباد۔21دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہرواں مالی سال میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر میں 30 فیصد گروتھ ہوئی، پچھلے سال آئی ٹی ایکسپورٹس 47 فیصد تھیں، اس سال 38 فیصد تک پہنچ گئی ہیں، امید ہے کہ سال ختم ہونے تک یہ دوگنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس میں31 فیصد اضافہ ہوا، تمام فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ایک سال کے اندر فی ایکڑ کاشت میں اضافے کو علیحدہ کیا جائے تو اس سے 1100 ارب روپے کی اضافی آمدن کسانوں کو ملی ہے۔ اس سے معیشت میں گروتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔