ریاست اور وزیر اعظم  ، نو عمری  کی شادی اور جبراً مذہب  کی  تبدیلی جیسے  واقعات کی قطعاً تائید نہیں  کرتے؛ طاہر محمود اشرفی

18

لاہور، 11دسمبر(اے پی پی): وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے  مختلف مکاتب فکر کے قائدین کے ہمراہ وارث روڈ پر واقع کیتھیڈرل چرچ میں سانحۂ سیالکوٹ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس   میں کہا ہے کہ ریاست اور وزیر اعظم  ،  نو عمری  کی شادی اور جبراً مذہب  کی  تبدیلی  جیسے   واقعات  کی  قطعاً تائید نہیں  کرتے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ نو عمری کی شادی اور جبراً مذہب کی تبدیلی کے واقعات میں بے حد کمی آ چکی ہے۔