ملتان،24دسمبر(اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض کی سی پی او آفس ملتان میں تعارفی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی آپریشن شائستہ ندیم اور ڈویژنل ایس پیز بھی شریک ہوئے ۔ میٹنگ میں سی پی او ملتان نے ضلع ملتان کی مجموعی امن و امان صورتحال پر بریفنگ دی۔
جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ تھانوں پر عوام کے ساتھ رویہ کو بہتر بنائیں اور کمیونٹی پولییسنگ کو فروغ دیں۔
آر پی او نے کہا کہ مجرموں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور کہا اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے بھرپور مہم چلائیں اور کرائم کے کنٹرول کیلئے سٹریٹیجی بنائیں۔











