رینالہ خورد،25دسمبر(اےپی پی): ٹریفک کے دوحادثات میں پانچ افرادزخمی ہوگئے ہیں۔
پہلاحادثہ نیشنل ہائی وے اوکاڑہ بائی پاس پر مزداوین اور ٹرک کے درمیان ہواجسمیں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے ۔دوسراحادثہ رینالہ خورد سے چند کلومیٹرکے قریب ٹرک نے کار کوٹکر ماردی جسکے نتیجے میں کارسواردوافرادزخمی ہوگئے۔
ریسکیو1122نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاہے۔
سورس : وی این ایس ، رینالہ خورد











