سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے وزراء جلد الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی کابینہ اجلاس پر بریفنگ

23

اسلام آباد۔21دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہسائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے وزراء جلد الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر آئی ٹی سے کہا ہے کہ وہ ای وی ایم پر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں۔ کابینہ نے اس بات پر زور دیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ملک کے تمام پولنگ اسٹیشنز تک ترسیل و استعمال اور عملہ کی ٹریننگ کے حوالے سے شیڈول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے کے قوانین لاگو ہونے کے بعد آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے منعقد کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔