لاہور 21دسمبر ( اے پی پی ): صوبائی دارالحکومت لاہور کے مقامی ہوٹل میں سرمایہ کاری بورڈ کا حکومت پنجاب کے اشتراک سے بی ٹو بی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس میں وزیر مملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن ، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر ،وزیراعظم کے مشیر برائے سی پیک خالد منصور، وزیر مملکت صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال ، پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ، چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور ستر سے زائد چینی کمپنیوں نے شمولیت کی۔کانفرنس میں سی پیک کی کارکردگی پر تفصیلی بریفننگ دی گئی مقررین کی حکومت پاکستان کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں متعارف کردہ مرعات پر تفصیلی بحث کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرز خالد منصور نے بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔











