سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) شمیم ​​عالم خان  کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کر دی گئی

49

راولپنڈی،10دسمبر  (اے پی پی):سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ریٹائرڈ) شمیم ​​عالم خان  کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، سول و ملٹری حکام، ریٹائرڈ سینئر فوجی افسران اور مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔