سانحہ سیالکوٹ نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے،سری لنکا کے ہائی کمیشن میں مفتی تقی عثمانی کی میڈیا سے گفتگو

37

راولپنڈی۔7دسمبر  (اے پی پی): سری لنکا کے ہائی کمیشن میں مفتی تقی عثمانی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے،سیالکوٹ میں پیش آنے والے سانحہ کی تمام مکاتب فکر نے مذمت کی ہے، ہمیں اس واقعہ پر انتہائی افسوس ہے اور ہم سری لنکا کے ساتھ اس واقعہ پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کر کے ان سے افسوس کا اظہار کیا ہے، ہمارے سری لنکن عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، سری لنکا  کے  عوام کے غم میں برابر شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکن ہائی کمشنر کو یقین دلاتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جائے گی۔