سپریم کورٹ کا  فیصلہ ہے کہ الیکشن  کمیشن  تمام سیاسی  جماعتوں   کے پارٹی  اکاؤنٹ اور  فنڈنگ کی  جانچ  پڑتال کرے؛ فرخ حبیب

38

لاہور،12دسمبر  (اے پی پی):  وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اتور کو یہاں  گورنر ہائوس میں   وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا  فیصلہ ہے کہ الیکشن  کمیشن  تمام سیاسی  جماعتوں   کے پارٹی  اکاؤنٹ اور  فنڈنگ کی  جانچ  پڑتال کرے۔انہوں  نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کے مالی کھاتے قوم کے سامنے آنے چاہئیں تا کہ لوگوں کو پتہ چلے کہ کس پارٹی کی فنڈنگ کا کیا سسٹم ہے۔