سکھر؛احتساب عدالت کی جانب سے جمیل سومرو سمیت متعدد ملزمان کی ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع

34

سکھر،21دسمبر(اے پی پی): احتساب عدالت میں بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو ،ایم این اے ابرار علی شاہ ، سابق ڈی سی شکارپور رحیم بخش میتلو ودیگر ملزمان کی جانب سے نیب ریفریسز میں دائر ضمانت میں توسیع کی درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔

سماعت کے دوران ملزمان کے وکلاءنے عدالت میں اپنے موکلین کی درخواستوں کے حق میں دلائل دیئے جنہیں سننے کے بعد عدالت کے جج فرید انور قاضی نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔

 واضح رہے کہ جمیل سومرو،ایم۔این اے ابرار شاہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نیب کی جانب سے کرپشن الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان نے گرفتاری سے قبل اپنی عبوری ضمانتیں کرارکھی تھیں جن میں توسیع کیلئے درخواستوں کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوئی ہے۔