سکھر؛بیراج سے منسلک تمام نہروں میں 6 جنوری تا 20 جنوری تک پانی بند رہے گا

25

 سکھر،21دسمبر (اے پی پی):چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بنک نے کہا ہے کہ سکھر بیراج سے منسلک تمام نہروں میں سالانہ بھل صفائی کے تحت معمول کی انسپکشن اور بنیادی ڈھانچے کی ضروری مرمت کی جائے گی۔ جاری کئے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بھل صفائی کے سلسلہ میں 6 جنوری تا 20 جنوری 2022 تک سکھربیراج سے منسلک تمام نہریں بند رہیں گی۔ سکھر بیراج کی این ڈبلیو کینال، دادو کینال، خیرپور ایسٹ کینال، خیرپور ویسٹ کینال ، روہڑی کینال، نارا کینال، اور ان سے وابستہ تمام چینلوں میں پانی کی فراہمی بندرہے گی۔