سکھر؛ ڈی آئی جی طارق عباس قریشی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحٰی اجلاس

41

سکھر،10دسمبر(اے پی پی ): ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق عباس قریشی سکھر رینج کی زیر صدارت رینج آفس  جمعہ کو یہاں  اعلیٰ سطحٰی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس سے  خطاب میں ڈی آئی جی پی سکھر رینج نے کہا کہ ایس ایس پیز،ایس ڈی پی اوز صاحبان اپنے دفاتر میں اپنی زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنائیں اور اپنے ماتحت عملے کو بھی اسکی تلقین کریں تاکہ عوامی داد رسی ومسائل کے حل کو ممکن بنایا جاسکے۔

 رینج آفس سکھر کے ڈی ایس پی لیگل سمیت تمام ایس ایس پیز صاحبان اپنے اپنے اضلاع میں تعینات انسپکٹر لیگل کے مہارت و تجربے کو استعمال میں لاتے ہوئے تھانہ جات پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی مختلف مقدمات کی تفتیش و گواہی کے طریقے کار کی رہنمائی کے لئے ریفریشر کورسز اور ٹریننگ کرائی جائیگی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکھر رینج نے ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ حکومت سندھ اور آئی جی پی سندھ کی واضح ہدایات کی روشنی میں آرگنائزڈ کرائم / منشیات بشمول پان پراگ ،گٹکا، مین پوری اور ان کی تیاری و خرید و فروخت کے خلاف بھرپور کاروائی کریں جبکہ نوجوانوں کی زندگیوں اور صحت سے کھیلنے والے تمام عناصر کو فی الفور قانون کے کٹرزے میں لانے کے لئے بہترین اقدامات کیے جائیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مین پوری و گٹکے کے آرگنائزڈ کرائم میں ملوث پائے جانے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت ترین محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اجلاس میں ایس ایس پی سکھر عرفان سموں، ایس ایس پی گھوٹکی اظہر مغل، ایس پی ہیڈ کوارٹر خیرپور انور بگٹی اور سکھر، خیرپور، گھوٹکی اضلاع کے تمام ایس ڈی پی اوز و ریڈر رینج آفس سکھر انسپکٹر رفیق قریشی نے شرکت کی۔