ملتان: ویل چیئر باسکٹ بال میچ کا انعقاد، میچ ایس ایس پی بلیو اور ایس ایس پی یلو کے درمیان کھیلا گیا

71

ملتان، 10 دسمبر (اے پی پی ):سوسائٹی فار اسپیشل پرسن کے زیر اہتمام ڈویژن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے، ایک خوبصورت رنگارنگ ویل چیئر باسکٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا، میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر  سید یاور عباس بخاری ، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مزمل یار

، ایم پی اے  سبین گل  نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں کا شاندار اور پھولوں کے گلدستے اور ڈھول کی تھاپ کی آواز سے ڈویژنل اسپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم ، صدر سوسائٹی فور سپیشل پرسن  زاہدہ حمید قریشی   نے استقبال کیا۔

  ویل چیئر باسکٹ بال میچ ایس ایس پی بلیو اور ایس ایس پی یلو کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایس ایس پی یلو نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس گیارہ پوائنٹ سے کامیابی حاصل کی ۔

میچ کے اختتام پر صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری  نے ویل چیئر باسکٹ بال کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔