لاہور20دسمبر(اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری ، ماحولیاتی تحفط اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے عمران خان کے ویژن کو بین الاقوامی پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے دنیا پاکستان کوانوائرمینٹل چیمپئین کہہ رہی ہے ۔











