اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔