ضلعی انتظامیہ کا سموگ کے تدارک کیلئے گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

45

ملتان،23دسمبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا سموگ کے تدارک کیلئے گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،دھواں چھوڑنے والی 11 گاڑیاں تھانہ بند کردی گئیں اور سیکرٹری آر ٹی اے نے 23 کمرشل گاڑیوں کے چالان بھی کئے ہیں۔رانا محسن کی جانب سے سموگ کا موجب گاڑیوں کو 53 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر انسداد سموگ مہم جاری رکھی جائے گی اور سموگ کا موجب بننے والی گاڑیوں کو آف روڈ کردیا جائے گا۔