عارف والا: آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

53

عارف والا، 22دسمبر ( اےپی پی): عارف والا میں آئی جی پنجاب پولیس کے ویژن کے مطابق کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے انصاف کی فراہمی کے لیے آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود کی جانب سے ڈی ایس پی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او پاکپتن فیصل مختار ڈی ایس پی عارفوالا حافظ خضرزمان سمیت ضلع اور سرکل بھر کے افسران نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں آنیوالے سائیلین کی جانب سے کی جانیوالی شکایات پر آر پی او ساہیوال نے فوری حل کرنے کے احکامات صادر کیے ڈاکٹر معین مسعود آر پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر انصاف کی فراہمی شہریوں کو ان کی دہلیز پر فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ عوام بلا وخوف خطر شکایات لیکر آئیں انکو فوری طور پر حل کیا جائے گا ۔ڈویژن بھر کے تمام تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ڈکیتی رہزنی کی وارداتیں کرنیوالے عناصر کے خلاف کارروائیاں کریں اور عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔کھلی کچہری میں صحافیوں کے ساتھ شہریوں اور سول سوسائٹی کےارکان نے بھی شرکت کی۔