عالمی ووٹرز ڈے کے حوالے سے الیکشن کمشنر آفس کے زیراہتمام تقریب کاانعقاد

43

نارووال، 07 دسمبر( اے پی پی): عالمی ووٹرز ڈے کے حوالے سے الیکشن کمشنر آفس کے زیراہتمام گورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں تقریب کاانعقاد،ڈپٹی کمشنر میڈم نبیلہ عرفان نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسردار ستار,پرنسپل نغمانہ یاسمین,سی ای او ایجوکیشن میاں محمد جمیل ,ڈی ای او محمد اقبال,اسسٹنٹ ڈائریکٹرکالجزمحمدارشد,ضلعی چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل چوہدری منیرحسین چاہل,مس ملیحہ وزیر,ثمینہ سرفراز,ممبرضلع کونسل نذیراں بی بی,چوہدری انوارالحق,ڈاکٹرعابد محمود,اقلیتی نمائندہ ثمرناظروممبران ڈسٹرکٹ ووٹرکمیٹی کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نارووال میڈم نبیلہ عرفان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ ایک ایسی طاقت ہے جس کی بناپر حکومتوں کی تشکیل پایہ تکمیل تک پہنچتی ہے,ووٹ قیمتی سرمایہ ہے,اسے ہرصورت کاسٹ کرناچاہیے,جمہوری اقدار کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے ووٹ کے استعمال کویقینی بناناہوگا۔انہوں نے کہا کہ ووٹ ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کرداراداکرتاہے,صدرہویاوزیراعظم, وزیراعلی ہویا چیئرمین کاانتخاب ووٹ ہی کی بدولت ہےلہذا ہمیں اپناحق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے بروقت شناختی کارڈ بنواکر اپنے ووٹ کااندراج کرواناہوگا۔