عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیر  مملکت ملک محمدعامر ڈوگر

40

ملتان 20 دسمبر ( اےپی پی): وزیر  مملکت ملک محمدعامر ڈوگر نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے قومی حلقہ 155 کے درینہ مسائل کو شہریوں کی دہلیز پر حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ہم اپنی ذمہ داریوں، وعدوں کو نبھانے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں اور ہمارا عمل ہی ہماری کارکردگی کا ضامن ہے ایم این ایز کا صوابدیدی فنڈز واسا کو پہلی مرتبہ ٹرانسفر کیا ہے واسا انجینئرز سیوریج اور واٹر سپلائی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے مسائل کے حل کے لئے اربوں روپے کے فنڈز دے دیے ہیں انشاء اللہ ملتان شہر کا سب سے بڑا سیوریج کا مسئلہ اب ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا وزیر مملکت نے واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کا کام مکمل ہونے والے علاقوں میں شہریوں کو کنکشن فراہم کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے  اور اس سلسلے میں بینرز آویزاں کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز قومی حلقہ 155 میں سیوریج،واٹر سپلائی کے جاری منصوبوں سے متعلق واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام سمیت سیوریج،واٹر سپلائی کے افسران و دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال  نے اس دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے واسا شہریوں کو سیوریج اور واٹر سپلائی کی بلاتعطل سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔