صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک کی رہائش گاہ پر امام مسجدنبوی شیخ عبداللہ اورموذن مسجدقبلتین شیخ الشریف کی آمد

51

ملتان20 دسمبر ( اے پی پی):صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک کی رہائش گاہ پر امام مسجدنبوی شیخ عبداللہ اورموذن مسجدقبلتین شیخ الشریف کی آمد۔اس موقع پرصوبائی وزیرنے انکااستقبال کیااورکہاکہ مقدس مقامات کی وجہ سے سعودیہ عرب اورپاکستان کارشتہ روحانی طورپر مضبوطی سے جڑاہوا ہے پاکستان کی جانب سے جوکوشش افغانستان میں لوگوں کی بحالی کیلئے کی جارہی ہیں ۔سعودی حکام نے ایک ارب ریال کااعلان کرکے ثابت کیاہے کہ مسلم ممالک ہرصورت میں افغانستان کومستحکم دیکھناچاہتے ہیں افغانستان قحط کی طرف جارہاہے جسے ہم سب کومل کرروکناہوگااورلوگوں کی زندگیوں کوبحال رکھنے کیلئے عملی اقدامات کرنابہت ضروری ہوگئے ہیں ۔ امام مسجدنبوی شیخ عبداللہ اورموذن مسجدقبلتین شیخ الشریف نے ملتان کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی نے سعودیہ کی عام عوام کو بھی اپنی لپیٹ لیا ہوا ہے یہ انٹرنشنل طور پرہوئی ہے اورشایداصل میں کوروناکے بعد لوگوں کو مہنگائی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

  اس موقع پرملک نجف سیال،ملک طارق آرائیں،راناعمران شمشاد،مہرارشاد،چورہدری ارشد،ملک جاویدآرائیں،ملک عبدالرؤف آرائیں،ملک صفدراوررانارضوان سمیت دیگرموجودتھے ۔