قائداعظم محمد علی جناح دو قومی نظریے  کا چلتا پھرتا کردار تھے؛ چیئرمین اسٹیپ فاؤنڈیشن شائستہ کھوسو

34

سکھر،25دسمبر(اے پی پی ): اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئرمین شائستہ کھوسو نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح دو قومی نظریے کا چلتا پھرتا کردار تھے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اسٹیپ فاؤنڈیشن کی تقریب میں کیک کاٹ کر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیانِ ہند کو قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان جیسا عظیم تحفہ ملا، پاکستان بنانے کی طرح پاکستان بچانا بھی بہت بڑا جہاد ہے۔ مفاد پرست ٹولہ روزِ اول سے اس مملکت خداداد کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔

 اس موقع پر میڈم رانی، محمد اشفاق کھوسو اور حاجی ریاض کھوکھر بھی موجود تھے۔

سورس: وی این ایس،سکھر