کوئٹہ میں کرسمس کا تہوار مسیحی برادری نے روایتی جوش و جذبے  سے منایا

66

کوئٹہ، 25 دسمبر (اے پی پی): کوئٹہ میں بھی کرسمس کا تہوار مسیحی برادری نے روایتی جوش و جذبے سے منایا۔

میتھوڈسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز مڈ نائٹ سروسز  سے ہوا ۔   کرسمس کے  موقع پر مسیحی بستیوں میں خصوصی طور پر لوگوں نے کرسمس ٹریز سجائے  اور کرسمس کے  کیک کاٹے۔

سورس: وی این ایس، کوئٹہ