لاہور نالج پارک بنانے کا مقصد آئی ٹی سے جڑے نوجوانوں کی قابلیت  میں  اضافہ کرنا ہے  : جمال انصاری

47

لاہور 24دسمبر (اے پی پی) چیئرمین لاہور نالج پارک جمال انصاری نے اس موقع پر بتایا کہ لاہور نالج پارک کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک حصے میں یونیورسٹیاں ہوں گی، دوسرے حصے میں پڑھے لکھے افراد کی عملی تربیت کرنا اور تیسرے مرحلہ سیمی کنڈیکٹر کو ڈویلپ کرنا۔ انہون نے بتایا کہ ہمارا عزم دنیا کی ٹاپ کی سو سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنیوں کو یہان لانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا مقصد ایک لاکھ افراد کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ پہلے مرحلے میں حکومت دس ہزار افراد کو تربیت دے گی۔