پاکستان دنیا میں تکنیکی  وسائل  کا ساتواں بڑا  ملک ہے  مگر اس کو  موثر رہنمائی  کی ضرورت ہے :جمال انصاری

25

  لاہور 24دسمبر (اے پی پی): چیئرمین لاہور نالج پارک اتھارٹی جمال انصاری کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں پر عوام کا پیسہ لگا ہو ان کو سیاسی چپقلش کی نذر کرنے کی بجائے آگے بڑھانا چاہیئے۔ دنیا کا ٹیکنالوجی آمدن کا حجم گیارہ کھرب ڈالر تک چلا گیا ہے۔ اسی بنیاد پر ہم نے وفاقی ادارے سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تا کہ اس پراجیکٹ کو مقامی سلیکون ویلی اور ٹیک زون کی طرز پر فائدہ مند بنایا جائے۔ اس پروگرام سے متلعقہ ایڈوانس تربیتی سیشنز جنوری سے شروع کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کی آمدن میں اپنے پڑوسی ہندوستان سے چھ گنا چھوٹے ہیں۔ اس منصوبے سے بالخصوص لاہور کی قسمت بدلے گی، ٹیکنالوجی کی برآمدات سے قوم کو فائدہ پہنچے گا۔ آصف زرداری کے خیمے لگا کر احتجاج کرنے کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سندھ کے جو حالات پیپلز پارٹی نے کر دیئے ہیں، انہیں واقعی خیموں میں رہنا پڑے گا۔ حسان خاور نے کہا کہ ایاز صادق صاحب نواز شریف کو پاکستان واپس لائیں، ان کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ ن لیگ کے پی کے میں ایک نشست ملنے پر جشن منائے، پاکستان تحریکِ انصاف ملکی ترقی کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر  برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا کہ وزیراعظم صنعتی ترقی کا ویژن لے کر آئے ہیں جس کے لیے تربیت یافتہ لیبر اور بہتر معیارِ تعلیم ضروری ہے۔ ہم ٹیکنالوجی اور انڈسٹری کے سپیشل زونز بنا رہے ہیں تاکہ وہاں ٹریڈرز، سرمایہ کاروں اور عوام کو سہولیات مل سکیں. چیئرمین لاہور نالج پارک جمال انصاری نے اس موقع پر بتایا کہ لاہور نالج پارک کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک حصے میں یونیورسٹیاں ہوں گی، دوسرے حصے میں پڑھے لکھے افراد کی عملی تربیت کرنا اور تیسرے مرحلہ سیمی کنڈیکٹر کو ڈویلپ کرنا۔ انہون نے بتایا کہ ہمارا عزم دنیا کی ٹاپ کی سو سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنیوں کو یہان لانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا مقصد ایک لاکھ افراد کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ پہلے مرحلے میں حکومت دس ہزار افراد کو تربیت دے گی۔