لاہور کو صاف شہر بنانا ہمارا عزم ہے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی پریس کانفرنس

38

لاہور18دسمبر(اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم،پیشہ وارانہ تربیت،قومی ورثہ و ثقافت شفقت محمود نے ایوان اقبال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کو صاف شہر بنانا ہمارا عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں لاہور میں پائی جانے والی فضائی آلودگی پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے دھند و دھواں مکس ہوا ہے اور ہم فوگ و سموگ کے تدارک کےلئے مناسب اقدامات کررہے ہیں۔