اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ’’کرپشن سے پاک پاکستان قوم کا فخر‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب جرائم کو روکنے کے لیے ایک بڑی اور موثر طاقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ اگر انسان میں خدا خوفی ہوگی تو وہ جرم اور بے ایمانی سے گریز کرے گا، اسلامی تاریخ میں بھی امانت داری کی تلقین کی گئی ہے اور یہ اسلام کا بنیادی پیغام بھی ہے، اسی طرح معاشرے کو بھی بدعنوانی کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، معاشرے کی تنقید اور دباؤ سے بھی بدعنوانی میں کمی لائی جا سکتی ہے۔